انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہر

انڈس ڈیلٹا کے زرخیز میدان قدیم زمانے سے انسانی تہذیب کے گہوارے کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ہزاروں سالوں سے دریائے سندھ نے ڈیلٹا اور اس کے اندرونی علاقوں کی سلطنتوں کو بحیرہ عرب کے ذریعے قدیم دنیا کے باقی حصوں سے جوڑے رکھا ہے۔ ڈیلٹا کی بھرپور بحری وراثت اس کے تاریخی بندرگاہوں اور شہروں میں نمایاں ہے، جو کبھی یہاں پروان چڑھتے تھے۔ آج یہ کبھی خوشحال شہر کھنڈرات کی شکل میں موجود اُن سلطنتوں اور خاندانوں کے عروج و زوال کی گواہی دیتے ہیں جو تاریخ کے صفحات میں گم ہو چکے ہیں۔ ان میں سے کئی مقامات اب بھی اسرار میں لپٹے ہوئے ہیں، ان کی 

کہانیاں کھوجے جانے کی منتظر ہیں اور ان کی تقدیریں ڈیلٹا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور دریائے سندھ کے بے قاعدہ بہاؤ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہر  ایک جدید ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریل ہے جو ان بھولے بسرے شہروں کو دوبارہ زندگی دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آپ کو ڈیلٹا کی کھاڑیوں، جزیروں اور مینگروز کے جنگلات کے ذریعے ایک دلکش سفر پر لے جاتا ہے، جہاں آپ اس کی بھرپور تاریخ کو ایک انٹرایکٹو اور جاذب نظر انداز میں دریافت کر سکتے ہیں۔ اس ورچوئل سفر کے اختتام پر آپ انڈس ڈیلٹا کے شاندار ماضی کے ماہر بن کر ابھریں گے۔

آثار قدیمہ کے مقامات کا ڈیجیٹل جڑواں بنانا۔ بائیں جانب بنبھور کی اصل تصویر اور دائیں جانب اس کا ماڈل دکھایا گیا ہے۔

منصوبے کے مقاصد

دی لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا، ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوگوں اور ان کے ورثے کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے. ان مقامات کی دور افتادہ جگہوں اور ڈیلٹا میں سفر کی مشکلات کے باعث ان تک رسائی مشکل ہے۔ یہ منصوبہ ان آثار قدیمہ کے دور دراز مقامات کو ڈیجیٹل طور پر دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے پیش کر کے ان رکاوٹوں پر قابو پاکر وراثت کو زیادہ قابل رسائی بناتا ہے۔ یہ ٹریل ان قدیم مقامات کی کہانی کو ایک دلچسپ، جاذب نظر اور انٹرایکٹو تجربے کے ذریعے بیان کرتا ہے۔

ان مقامات کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، یہ منصوبہ ان کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ MaritimEA نے غیر مداخلتی فوٹو گرامیٹری تکنیکوں کے استعمال سے ان مقامات کے اعلیٰ معیار کے 3D ماڈلز تیار کیے ہیں۔ یہ ماڈلز نہ صرف مؤثر سائٹ مینجمنٹ اور نگرانی میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ وراثت کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

دی لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا، ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد لوگوں اور ان کے ورثے کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے. ان مقامات کی دور افتادہ جگہوں اور ڈیلٹا میں سفر کی مشکلات کے باعث ان تک رسائی مشکل ہے۔ یہ منصوبہ ان آثار قدیمہ کے دور دراز مقامات کو ڈیجیٹل طور پر دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے پیش کر کے ان رکاوٹوں پر قابو پاکر وراثت کو زیادہ قابل رسائی بناتا ہے۔ یہ ٹریل ان قدیم مقامات کی کہانی کو ایک دلچسپ، جاذب نظر اور انٹرایکٹو تجربے کے ذریعے بیان کرتا ہے۔ان مقامات کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے،

یہ منصوبہ ان کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ MaritimEA نے غیر مداخلتی فوٹو گرامیٹری تکنیکوں کے استعمال سے ان مقامات کے اعلیٰ معیار کے 3D ماڈلز تیار کیے ہیں۔ یہ ماڈلز نہ صرف مؤثر سائٹ مینجمنٹ اور نگرانی میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ وراثت کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

یہ کیسے کیا گیا؟

اس منفرد وراثتی تجربے کو تخلیق کرنے کے لیے مختلف اوزاروں اور تکنیکوں کا استعمال کیا گیا۔ وسیع تاریخی اور آرکائیول تحقیق نے بنیاد رکھی، جس سے ان مقامات کی ابتدا، ، مقاصد، باشندوں اور زوال کے بارے میں تفصیلات سامنے آئیں۔ جہاں تاریخی ریکارڈ ناکافی تھے، وہاں ٹیم نے آثار قدیمہ کی رپورٹس پر انحصار کیا اور ان  ماہرین آثار قدیمہ اور تاريخ دانوں سے براہ راست مشاورت کی جنہوں نے ان مقامات پر کام کیا تھا۔ ان ماہرین نے اپنے تجربات اور آثار قدیمہ کے شواہد کی ترجمانی میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بخوبی آگاہ کیا۔

اس منصوبے نے مقامی ماہی گیروں کے قیمتی علم سے بھی استفادہ کیا، جنہوں نے برادری کی کہانیاں اور لوک داستانیں بیان کیں کہ کس طرح یہ مقامات برسوں کے دوران تبدیل ہوئے ہیں اور آج بھی یہ مقامی برادری کی زندگیوں سے کیسے جڑے ہوئے ہیں۔اس منصوبے کا ایک اہم حصہ فیلڈ ورک تھا،

جہاں ٹیم نے کئی ہفتے ڈیلٹا کے دشوار علاقوں میں کام کرتے ہوئے گزارے۔ کیچڑ کے میدانوں، مینگروز کے جنگلات اور ساحلی جزیروں سے گزرتے ہوئے مقامی ماہی گیروں نے فراخ دلی سے مدد فراہم کی، کشتیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے دور دراز مقامات تک رسائی کے لیے سفری ذرائع مہیا کئے۔ ان دوروں سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو نہایت باریکی سے پراسیس کیا گیا تاکہ ان مقامات کے تفصیلی 3D ماڈلز بنائے جا سکیں۔

بالآخر، مختلف ذرائع سے حاصل کردہ معلومات ، تاریخی مواد، برادری اور ماہرین کے انٹرویوز اور 3D ڈیٹا کو یکجا کر کے انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہر کے تجربے کو تخلیق کیا گیا۔ ہم آپ کو اس غیر معمولی ڈیجیٹل سفر کو دریافت کرنے اور انڈس ڈیلٹا کے رازوں سے پردہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔

ہیریٹیج ٹریل کے تجربے کو تیار کرنے میں شامل اقدامات

پردے کے پیچھے

MaritimEA ٹیم کے فیلڈ میں کام کرنے کی ایک جھلک

ہماری ٹیم

ہماری کثیر الشعبہ جات پر مشتمل ٹیم کا بحر ہند اور ایشیا پیسیفک خطے میں کام کرنے کا دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

عامر بازل خان

ڈائریکٹر

امل ہاشم

پروجیکٹ اسپیشلسٹ

مدیحہ سید

پروجیکٹ مینیجر

محمد احمد

ایچ آر اینڈ آفس ایڈمن

رمشا صدیقی

ریسرچ ايسوسيئيٹ

شبیب اصغر

فیلڈ کوآرڈینیٹر

شراکت دار تنظیمیں

دی لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا (انڈس ڈیلٹا کے گمشدہ شہر) ہیریٹیج ٹریل، ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ (ڈی ایچ ٹی پی) کا حصہ ہے، جو MaritimEA Research نے تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ Kaspar Consulting اور APPARATUS LLC/Chrononaut کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

حمايت برائے

ڈیجیٹل ہیریٹیج ٹریلز پروجیکٹ (DHTP) کو کلچرل پروٹیکشن فنڈ (CPF) کے ذریعے برٹش کونسل اور ڈیپارٹمنٹ فار کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ کے اشتراک سے تعاون کیا گيا  ہے۔

اعترافات

MaritimEA درج ذیل افراد اور اداروں کی مدد اور تعاون کے شکر گزار ہے۔

Coming Soon